• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14085

    عنوان:

    کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا آپ ہی کو دیکھنا ہے؟ (۲)او راگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں کوئی حکم فرمائیں تو کیا اس پر عمل کرنا فرض ہے؟ (۳) اور اگروہ حکم شریعت کے خلاف ہو تو کیا اس پر عمل نہیں کیا جائے گا؟ برائے مہربانی میری مشکل حل کریں اللہ آپ کو جزادے گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1149=960/د

    (۱) جی ہاں خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہونا آپ ہی کی زیارت ہے۔

    (۲) کسی محقق عالم کے سامنے پیش کرکے اس کا مطلب سمجھ لیں پھر عمل کریں۔

    (۳) اس پر عمل نہ کیا جائے گا بقیہ حکم مثل نمبر ۲ کے حکم کے ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند