• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 49824

    عنوان: میں جب کتاب پڑھتاہوں تو بہت الجھن میں پڑ جاتا ہوں

    سوال: پہلے کے علماء کی کتاب پڑھ کر عمل کرنا ہے یا اس وقت کے علماء حق کی بات پر عمل کرنا ہے۔ مفتی سلمان منصور پوری مدرسہ شاہی مرادآباد سے مسئلہ معلوم کرکے عمل کروں تو کیسا ہے؟ میں خود جب کتاب پڑھتاہوں توبہت الجھن میں پڑ جاتاہوں اس لیے میں کسی علماء حق سے رجوع کرنا چاہتا ہوں۔میرا دل مفتی سلمان منصورپوری مدرسہ شاہی مرادآباد سے رجوع کرنے کو چاہتا ہے۔ کیا سارے مسئلہ کو میں صرف ان سے پوچھ کر عمل کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 49824

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 144-120/H=2/1435-U کتاب پڑھنے سے آپکو الجھن ہوتی ہے تو اہل حق علمائے کرام سے مراجعت کرکے اپنے سے متعلق مسائل کی معلومات کرتے رہیں، آپ کے حق میں یہ یہ اسلم طریقہ ہے اور آپ کو مفتی محمد سلمان صاحب منصورپوری سے دلی لگاوٴ اور مناسبت ہے تو اپنے سارے مسائل الحاج مولانا مفتی محمد سلمان صاحب مدظلہ منصور پوری سے پوچھ پوچھ کر عمل کرتے رہا کریں، بہت بہتر ہے اور ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند