• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 25112

    عنوان: میری بیوی اکثر مردے رشتہ داروں کو خواب میں دیکھتی ہے، ان میں اکثر ہمارے بزرگ ہوتے ہیں۔ کبھی وہ ان سے بات بھی کرتی ہے اور کبھی خاموش رہتی ہے۔ کبھی مردے پریشان ہوتے ہیں اور کبھی یوں ہی ملتے نظرآتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس طرح کے خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟

    سوال: میری بیوی اکثر مردے رشتہ داروں کو خواب میں دیکھتی ہے، ان میں اکثر ہمارے بزرگ ہوتے ہیں۔ کبھی وہ ان سے بات بھی کرتی ہے اور کبھی خاموش رہتی ہے۔ کبھی مردے پریشان ہوتے ہیں اور کبھی یوں ہی ملتے نظرآتے ہیں۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس طرح کے خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 25112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1773=1300-10/1431

    اچھا خواب ہے۔ ایصالِ ثواب زندوں کی طرف سے ہورہا ہے وہ ان شاء اللہ قابل قبول ہے مگر اس میں کمی کی طرف اشارہ بھی ہے یعنی زندوں کی طرف سے دعاو ایصالِ ثواب میں مزید اہتمام ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند