• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12341

    عنوان:

    میں یہاں دو خواب بیان کررہی ہوں جو میری ایک سہیلی (شادی شدہ)نے دیکھے تھے جو کہ ممبئی کی رہائشی ہے۔ (اسی کے الفاظ میں)میری وفات ہوگئی ہے اور مجھے دفن کیا گیا۔ میری قبر جیسے ہی بند کی گئی ساتھ ہی ایک موٹی سی گٹھری بھی جس کے اردگرد ایک روشن ہالہ ہے جس طرح چاند کے اردگر د ہوتا ہے اور ساتھ کوئی بزرگ صورت نے یا کسی او رنے کہا تمہارے اس عمل کی وجہ سے تمہاری بچت یا یہ کہ بخشش ہوگئی ہے۔ وہ گٹھری قبر بند ہوتے ہی اوپر سے میری قبر میں آگئی تھی روشن سفید روشنی۔ (۲)دوسرا خواب کچھ اس طرح سے ہے: یہ خواب ہر دو تین مہینہ بعد آتا ہے مگر تھوڑی ردو بدل کے ساتھ۔ اس میں یہ ہوتاہے کہ مشرق سے زبردست طوفان ہے جس سے پوری دنیا میں زوردار بارش، طوفان، ہوائیں چل رہی ہیں مگر ہر بار میں ، میرا گھر (یعنی میرا مائکہ، سسرال کا گھر نہیں آتا خواب میں) او رگھر والے بچ جاتے ہیں۔ ایک بار دیکھا یہی طوفان ہے اتنا خوفناک کہ بس پورا آسمان کالا ہے پھر اتنی زبردست بارش شروع ہوئی اور ہر جگہ پانی بھر رہا ہے حتی کہ وہ ہمارے گھروں سے اونچا ہوگیا ہے اور ہم نے گھر کے سب دروازے اور کھڑکیاں بند کردئے۔ ایک کھڑکی میں ہلکا سا سوراخ ہے۔ میں نے ادھر اپنا انگوٹھا رکھ دیا کہ پانی نہ آئے۔ پانی آسمان تک ہے او روہ میرے انگوٹھے سے ٹکرا تو رہا ہے مگر نہ تو گھر میں آپارہا ہے نہ ہی میرا انگوٹھا گیلا ہورہا ہے یعنی اس خوفناک طوفان نے ہمارے گھر کو کچھ نہیں کیا۔ جب طوفان تھم گیا تو ہم گھر کے اوپر گئے تو دیکھا کچھ گھر بالکل پرانے طرز کے ہیں اور ہر طرف پانی ہے اور دروازہ ایک جدید شہر ہے جدھر بلند و بالاعمارتیں ہیں۔ مہربانی ہوگی اگر جلد اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12341

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 982=778/ھ

    (۱) عمدہ خواب ہے، اعمال صالحہ سے ان شاء اللہ قبر و حشر میں فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔

    (۲) آسمانی آفات وبلایا سے ان شاء اللہ حفاظت ہوگی، الاعتدال فی مراتب الرجال (اردو) کو مطالعہ میں رکھیں تو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند