• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147883

    عنوان: حضرت شاہ اسماعیل شہید رح کو کافر کہنے والا کافر ہے، كیا یہ حضرت گنگوہی کا فتوی ہے؟

    سوال: ہم سے کسی نے کہا ہے کہ فتاویٰ رشیدیہ میں ہے کہ رافضی کے کفر میں اختلاف ہے ، جبکہ رافضی صحابہ کو کافر کہتے ہیں۔ لیکن کوئی شاہ اسمٰعیل شہید رحمة اللہ علیہ کو کافر کہے تو وہ کافر ہے ۔ کیا یہ بات فتاویٰ رشیدیہ میں ہے ، اور ہے تو اس کا کیا مطلب ہے ؟ براہِ کرم مہربانی تسلی بخش جواب عنایت فرمائیے ۔

    جواب نمبر: 147883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 381-477/sd=6/1438

    حضرت شاہ اسماعیل شہید رح  کو کافر کہنے والا کافر ہے، یہ حضرت گنگوہی کا فتوی نہیں ہے؛ بلکہ فتاوی رشیدیہ میں ایک سوال میں سائل نے مولوی عبد الرب صاحب واعظ دہلوی کے حوالے سے ذکر کیا ہے؛ البتہ فتاوی رشیدیہ میں روافض کے کفر کے بارے میں اختلاف مذکور ہے، یعنی: بعض علماء نے تاویلاً روافض کو کافر کہنے سے گریز کیا ہے۔ ( فتاوی رشیدیہ، ص: ۱۹، ط: زکریا ، دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند