• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39911

    عنوان: آخرت کے اعمال کی طرف زیادہ توجہ ہونی چاہیے۔

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں جہاں ہمارے نیجر سے کچھ لڑائی ہوئی جس کی وجہ بنیادی حقوق تھا پہلے سارا عملہ ایک تھا، آخر میں یہ پتا چلا کہ کچھ لوگ ویسے تو ہمارے ساتھ ہیں لیکن اندر سے اپنے منیجر کو خوش کر رہے ہیں، جی حضوری کر رہے ہیں، مجھے بہت غصّہ آیا اور فکر لگ گئی کہ اگر ہم اس حال میں مر گئے تو کیا ہو گا؟ کہیں منافق ہو کر نہ مریں ۔ اگلے دن میں 3 دن کے لیے جماعت میں گیا، تشکیل کے بعد آرام کے لئے تھوڑا وقت ملا تو نیندلگ گئی ۔ خواب میں دیکھا کہ میں اپنی کار میں جا رہا ہوں راستے میں میں نے کچھ لوگوں سے راستہ پوچھا ابھی میں بات کر ہی رہا ہوں کہ کیا دیکھتا ہوں کہ کار میں آگ لگ گئی اور کار بند ہو گئی اور یہ سمجھتے ہی میری زبان پہ کلمہ طیبہ جاری ہو گیا ا ور تھوڑی دیر بعد میری نیند ٹوٹ گئی۔

    جواب نمبر: 39911

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1465-1145/B=7/1433 آخرت کے اعمال کی طرف زیادہ توجہ ہونی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند