• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 150853

    عنوان: خواب .... اونچی جگہ كھڑی ہوں نیچے دیکھنے سے ساری چیزیں بہت چھوٹی نظر آرہی ہیں

    سوال: خواب میں کہیں اونچی جگہ پہ گھر ہی میں کھڑکی کے پاس کھڑی ہوں جیسے نیچے دیکھنے سے ساری چیزیں بہت چھوٹی نظر آرہی ہے اور لوگ دوڑ رہے ہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے ، اسی وقت میرے خاوند کے دوست نے خاوند کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں وہاں پر کیا بلایات آے ہیں؟ اور اچانک دو رنگ کے کاغذ ایک سفید اور ہرا یاد نہیں، اوڑھ کر ہماری طرف آرہے ہیں، میں کھڑی ہوں ،دیکھو یہ بلایات ہماری ہی طرف آرہے ہیں، اور جو سفید کاغذ میرے ہاتھ پر لپٹ جاتا ہے اور بڑا ہوکر میرے سر کی شکل میں بڑت خوب سورت مجھ سے کہہ رہے ہیں 'ہم نیک بلایات ہیں میرے ساتھی بھی نیک ہیں(دوسرے رنگ کا کاغذ) اور انہوں نے کہا کہ ہم یہاں (ھلا) پھونکنے آئے ہیں عورتوں کے پیٹ میں، میں سمجھ رہی ہوں کہ حمل کی بات کر رہے ہیں، وہ پھر اوڑھ کر چلے گئے ، برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بتائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 150853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 806-754/B=8/1438

    آپ کے خواب سے اندازہ ہورہا ہے کہ آپ میں دینداری کی کمی معلوم ہوتی ہے۔ آب کو دین کے احکامات پر پوری توجہ کے ساتھ عمل کرنا چاہیے اور حلال وحرام کی تمیز کرنی چاہیے، یعنی ہرحرام وناجائز کاموں سے بچنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند