• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 61844

    عنوان: میرے ایک دوست نے خواب دیکھا کہ وہ مرنے والا ہے ؟ اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے ؟ براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    سوال: میرے ایک دوست نے خواب دیکھا کہ وہ مرنے والا ہے ؟ اس کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے ؟ براہ کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 61844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1209-1201/H=12/1436-U اچھا خواب ہے، ماشاء اللہ تعبیر یہ ہے کہ اُس دوست کو گناہ وغفلت چھوڑکر توبہ اور ذکر کی نیز اعمال صالحہ کی توفیق منجاب اللہ مرحمت ہوگی، اس دوست سے کہہ دیں وہ فضائل اعمال اور بہشتی زیور کو بکثرت مطالعہ کیا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند