• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153720

    عنوان: اسلامک بینکنگ کیا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! اسلامک بینکنگ کیا ہے؟ اس کے بارے میں مفتی تقی عثمانی صاحب کی کتاب ہے، مجھے اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں کیونکہ میں نے مفتی سعید احمد صاحب پالن پوری دامت برکاتہم کے بیان میں سنا ہے کہ اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ براہ کرم میری اس الجھنوں کو دور کیجئے۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 153720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1295-1358/B=12/1438

    اسلامی بینکنگ کا خاکہ نظریاتی اعتبار سے تو درست ہو سکتا ہے مگر عملی طور پر کہیں رائج نہیں ہے، اور نہ رائج کرسکتے ہیں کیونکہ دنیا میں بینکنگ سسٹم کا سارا نظام یہودیوں کے ہاتھ میں ہے وہ اسے چلنے نہیں دیتے ہیں۔ حضرت مفتی صاحب کی کتاب سے وہاں کے علماء متفق نہیں ہیں؛ اس لیے آپ اسے کسی اچھے ماہر عالم سے جو بینکنگ کے نظام سے خوب واقف کار ہو معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند