• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170491

    عنوان: کسی مسلمان پر تہمت و الزام لگانے كا گناہ كیا ہے؟

    سوال: کسی شخص پر اگر غلط عقائد کا الزام ہو اس کے عقائد و نظریات جمہور علماء کے عقائد و نظریات ایک ہو پھر بھی اس شخص پر ایک طرفہ موقف کا کیا گناہ ہوں گا اور اخلاص اور للہیت کا پیمانہ صرف اللہ ہی جانتا کس میں کتنا کم ہے اور کس میں کتنا زیادہ ہے ۔ اور اس شخص کے بیانات جمہور علماء کے کتابوں میں موجود پھر اس پر غلط الزام لگا یا گیا ہو۔جب کہ وہ شخص کی ایمانی کیفیت کا علم اللہ کو ہے پھر بھی اس بدنام کرنے کیلئے الزامات لگائے جارہے ہو کیا یہ لوگ آخرت میں قابلِ گرفت ہوں گے ۔ اس کی وضا حت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1042-881/H=09/1440

    جو لوگ کسی مسلمان پر تہمت و الزام لگاتے ہیں ان لوگوں کی دنیا و آخرت میں گرفت کا ہونا ظاہر ہے قرآن کریم حدیث شریف سے یہ امر ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند