• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 7036

    عنوان:

    کیا درود تاج اور درود لکھی پڑھنا صحیح ہے او ران کی شروعات کہاں سے ہوئی، یا ان کو کس نے لکھا؟

    سوال:

    کیا درود تاج اور درود لکھی پڑھنا صحیح ہے او ران کی شروعات کہاں سے ہوئی، یا ان کو کس نے لکھا؟

    جواب نمبر: 7036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1033=915/ ل

     

    درود تاج اور درود لکھی کی ابتداء معلوم نہیں کس نے ایجاد کیا، جو فضائل عوام جہاں بیان کرتے ہیں وہ محض لغو اور غلط ہیں، احادیث میں جو درود وارد ہیں، وہ یقینا ان درودوں سے افضل ہیں۔ نیز اس میں بعض الفاظ شرکیہ ہیں، اس لیے اس کو ترک کرنا چاہیے۔ (فتاویٰ محمودیہ: ج۳ ص ۱۲۲،۱۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند