• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 18167

    عنوان:

    حضرت ایک نہایت ہی اہم بات پوچھنی ہے۔ کچھ دن پہلے مجھے ایک پیغام آیا کہ دارالعلوم دیوبند کے اجتماع میں ہندو پنڈتوں نے بھجن اور پتہ نہیں کیا کچھ پڑھا ہے اور یہ خبر جرأت اخبار کے صفحہ نمبر 10پر 11یا 7نومبر کو آئی ہے۔ جناب یہ پیغام بریلوی پورے پاکستان میں پھیلانے میں مگن ہیں۔ حضرت آپ سے التماس ہے آپ اس خبر کی تردید کریں تاکہ جو طبقہ بغیر تحقیق کے اس خبر کو سچ کہہ رہا ہے وہ باز آجائے ۔ یہ بات سو فیصد جھوٹ ہے اور پیغام بھیجنے والوں کو میں ٹھوس ثبوت پیش کرنے کا کہہ چکا ہوں۔ امید ہے آپ جلد جواب دے کر ہماری پریشانی کو دور فرمائیں گے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2435=1939-12/1430

    بریلوی صاحبان عجیب الشان لوگوں کا اس قسم کی جھوٹی خبروں سے مگن ہونا کوئی نئی بات نہیں، حقیقت صرف اتنی ہے کہ نہ تو دارالعلوم دیوبند میں اجتماع تھا اور نہ ہی دارالعلوم دیوبند نے اس کا انعقاد کیا تھا، بلکہ شہر دیوبند میں جمعیة کا اجلاس ہوا تھا جو سیاسی قسم کا تھا اورجیسا کہ اس قسم کے اجلاس میں مسلم غیرمسلم لیڈر وغیرہ کو بلایا ہی جاتا ہے یا وہ ازخود آجاتے ہیں، اسی طرح مذہبِ اسلام کی حقانیت اورمسلمانوں کے مکمل معاملات سے متعلق امور کے سلسلہ میں غیرمسلموں کے بیانات بھی ہوئے تھے ان میں بعض پنڈتوں نے بھی محاسن اسلام پر کچھ بیانات کیے اور بعض نے اپنے مذہبی اشلوک پڑھ کر بیان کردیا۔ ان امور کو دارالعلوم دیوبند کی طرف منسوب کرنا سخت خیانت اور سفید جھوٹ ہے، مزید تحقیق کی ضرورت ہو تو دفتر جمعیة علمائے ہند بہادر شاہ ظفرمارگ آئی ٹی او نئی دلی سے رابطہ کرلیں، وہاں پورا ریکارڈ جلسہ کا محفوظ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند