• عقائد و ایمانیات >> دیگر

    سوال نمبر: 63404

    عنوان: کیا بریلویوں کے محفل میں شرکت کرنا جائز ہے، اگر اپنا عقیدہ صحیح ہو؟

    سوال: کیا بریلویوں کے محفل میں شرکت کرنا جائز ہے، اگر اپنا عقیدہ صحیح ہو؟

    جواب نمبر: 63404

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 358-358/M=4/1437 بریلیوں کی ایسی محفل جو منکرات وبدعات پر مشتمل ہو اس میں شرکت درست نہیں، اس لیے کہ عقیدے کی سلامتی کے ساتھ یہ بھی لازم ہے کہ آدمی خود کو تہمت کے مواقع سے بچائے اور ایسی محفل کی زینت نہ بنے جس سے منکرات کو فروغ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند