• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 610123

    عنوان: امامت کے تعلق سے کچھ کتابوں کے نام

    سوال:

    سوال : آپ سے میں ادب گزارش کرتا ہوں کہ (1) میں نے ایک مسجد میں امامت شروع کی ہے اس کے متعلق مجھے کتابیں بتائیں کہ امامت کی اہمیت، طریقہ،فضائل و مسائل کیا ہیں۔ (2) اور اس کے ساتھ ساتھ اہم عبادات جیسا کہ وضو، غسل،روزہ، نماز وغیرہ کے شرائط، فرائض،واجبات، سنتیں،مستحبات، مفسدات، مکروہات اس کے متعلق کتابیں بتائیں۔ (3) اور اردو پڑھنا اور لکھنا سیکھنے کے لئے لیے کتابیں بتائیں تاکہ گاڑھی اردو سیکھ سکوں۔ (4) نیز یہ بھی جاننا چاہتا ہوں کہ کیا میں ریاض الصالحین، حیات صحابہ اور رحمہ اللہ الواسعہ کا مطالعہ کر سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 610123

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 996-835/L=8/1443

    (۱؍۲)امامت كے فضائل و مسائل وغیرہ كے لئے آپ درج ذیل كتب كا مطالعہ كریں

                    ۱۔تعلیم الاسلام :حضرت مفتی كفایت اللہ علیہ الرحمہ۔

                    ۲۔اختری بہشتی زیور مؤلفہ :حضرت تھانوی علیہ الرحمہ۔

                    ۳۔مسائل امامت مؤلفہ: حضرت مفتی حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی دامت بركاتہم العالیہ (مفتی دارالعلوم دیوبند)

                    ۴۔مسائل نماز مؤلفہ:قاری رفعت صاحب۔

                    ۵۔مسائل امامت مؤلفہ :قاری رفعت صاحب۔

    (۳)اردو زبان سیكھنے كے لئے آپ مولوی اسماعیل علیہ الرحمہ كی پانچوں كتابوں كو پڑھیں اور ساتھ ساتھ كسی سے اردو تحریر كی بھی مشق كیا كریں ان شاء اللہ كافی حد تك اردو زبان پڑھنا اور لكھنا سیكھ جائیں گے۔

    (۴)جی :ہاں آپ مذكور فی السوال كتابوں كا مطالعہ كر سكتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند