• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10947

    عنوان:

    کیا کسی مستند ذریعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کسی صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تھی؟

    سوال:

    کیا کسی مستند ذریعہ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ کسی صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی تھی؟

    جواب نمبر: 10947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 245=68/ل

     

    مختلف صحابیہ و صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنا ثابت ہے، اسد الغابة: ۱/۲۰۸ پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے خواب کا تذکرہ اس طرح موجود ہے: ثم إن بلالاً رأی النبي صلی اللہ علیہ وسلم في منامہ وھو یقول: ما ھذہ الجفوة یا بلال؟ ما آن لک أن تزورنا فانتبہ حزینا فرکب إلی المدینة فأتی قبر النبي صلی اللہ علیہ وسلم وجعل یبکي (أسد الغابة) وکذا في حکایات صحابہ، فضائل اعمال: ۲۴) اسی طرح حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے خواب میں دیکھنے کا قصہ (جمع الوسائل: ۲/۶۰۹، ط: اشرفیہ دیوبند) پر موجود ہے، نیز ترمذی شریف: ۲/۲۱۸ پر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کا قصہ مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند