• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60733

    عنوان: خواب کی تعبیر

    سوال: میں نے کچھ عرصہ پہلے خواب میں دیکہا کہ ایک کمزور بزرگ خواب میں ملا جس کے ہاتھ میں کپڑے میں کچھ سامان تہا.جب کہلا تو اس میں بہت چھوٹا انار،چھوٹا انگور تہا. مجہے محسوس ہوا کہ یہ اللہ کاولی ہے . میں نے ان سے درخواست کی کہ مجہے کچھ بتا، تو وہ کہنے لگا کے تم" سورہ فاروق" کی تلاوت کیا کرو. مہربانی کرکے مجہے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 60733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1079-1068/H=11/1436-U دینی امور میں بہت کمزوری ہے، یہ تعبیر ہے اس کمزوری کو دور کرنے کے لیے تلاوتِ قرآنِ کریم نماز، اتباعِ سنت ادائے حقوق اور گناہوں سے بچنے میں کوشش کرتے رہنے کی ضرورت ہے، آپ فضائل صدقات اور بہشتی زیور کا مطالعہ بکثرت کیا کریں، ان شاء اللہ تعالیٰ اس سے بیحد فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند