• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606570

    عنوان:

    کیا بچوں کے گناہ کا وبال ماں باپ کو بھی ہوگا؟

    سوال:

    اگر اولاد کوئی بھی نیک اعمال کریں تو کیا ہر عمل مرحوم والدین کے لئے ثواب جاریہ ہوگا اور اگر ہر نیک عمل ثواب جاریہ ہوگا تو کیا اولاد کے ہر برے عمل سے مرحوم والدین کو عذاب ہوگا؟

    جواب نمبر: 606570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 183-181/B=03/1443

     نیک اولاد کی دعائیں، ایصال ثواب اور نیک اعمال، والدین کے لیے صدقہ جاریہ بنے گا۔ اس کا ذکر تو احادیث میں ملتا ہے لیکن اولاد کے برے اعمال، والدین کے لیے باعث عذاب ہوگا ایسی کوئی روایت نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند