• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41331

    عنوان: رمضان میں نیکی اور برائی

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جس طرح سے رمضان کے مہینے میں پاک پروردگار ۱ نیکی کا صلہ ۷۰ نیکیوں سے دیتا ہے کیا اسی طرح ۱ برائی کا بدلہ ۷۰ برائی سے دیتا ہے؟ اسکے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالنے کی زحمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 41331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1428-1428/M=10/1433 رمضان میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستر فرض کے برابر ملتا ہے، مقام کے تقدس اور وقت کی عظمت وبابرکت ہونے کے اعتبار سے برائی کا گناہ اور اس کی قباحت بھی بڑھ جاتی ہے، تاہم برائی کے بارے میں ستر کی صراحت نظر سے نہیں گذری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند