• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605758

    عنوان:

    اپنے دوست و احباب سے بے رغبتی

    سوال:

    کچھ دنوں سے اپنے ارد گرد کے لوگوں سے بڑی بے رغبتی سی محسوس ہوتی ہے، وہ بات کرنا چاہے تو میں اب ان سے بات نہیں کرپاتا، کال یا ایس ایم ایس کا بھی میں اب ان کو جواب نہیں دیتا، حالانکہ مجھے ان سے کوئی نفرت نہیں یا میں کسی کو اپنے سے کمتر نہیں سمجھتا ، لیکن طبیعت ہی اب ایسی ہوگئی ہے کہ اکیلا رہنا بہترلگتا، حضرت ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ایسے تعلقات کاٹ دینا کیسا ہے؟ اور کہیں یہ سب خود پسندی ، تکبر وغیرہ کی علامت تو نہیں؟

    جواب نمبر: 605758

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1272-859/B=01/1443

     لوگوں سے تعلقات کم رکھنا اور اللہ کی یاد میں زیادہ منہمک رہنا تو اچھی بات ہے، لیکن اپنے رشتہ داروں سے بے رغبتی اور لاتعلقی رکھنا اچھی بات نہیں۔ سب سے ملئے مگر بہت مختصر بات چیت کیجئے۔ اخلاقا ملنا جلنا چاہئے اس میں زیادہ ثواب ہے، بے تعلقی رکھنے میں زیادہ ثواب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند