• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167557

    عنوان: میری بیوی نے شادی سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں اسے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا....

    سوال: میری بیوی نے شادی سے پہلے ایک خواب دیکھا تھا جس میں اسے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیکھا، انہوں نے بھی میری بیوی سے پیشانی پر بوسہ دیا اور کہا کہ جلد ہی تمہاری شادی ہوجائے گی، نیک اور صالح اولاد کی خوشخبری بھی سنائی ، ان کے ساتھ سایہ کی طرح کوئی چیز تھی جو صاف دکھائی نہیں دی ، براہ کرم، اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 167557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:364-299/SN=1440

    ماشاء اللہ خواب بہت اچھا ہے، اپنی بیوی سے کہہ دیں کہ وہ اپنی زندگی میں اتباع سنت کی طرف خوب دھیان دے، ان شاء اللہ دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند