• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 27473

    عنوان: میرا نام عارف خان ہے، 26/ اکتوبر کو 2010/ کی رات کو میں نے استخارہ کی نماز پڑھی تھی اور 27/ اکتوبر کو میں نے خواب دیکھا مگر وہ کچھ عجیب تھا۔ خواب یہ تھا کہ میں ایک قبرستان میں ہوں، اسی جگہ پر کچھ کوڑھ مرد اور عورت قبرستان میں ہی ہمبستری کررہے ہیں۔ مجھے کچھ عجیب سا لگاتو میں چلاگیا، آگے جاتے ہی میں ایک ٹرین میں چڑھ گیا، اس ٹرین میں سب مسافرین اپنے اپنے بیگ میں سے کپڑا نکال کر ایک دوسرے سے بدل رہے تھے۔ اور پھر آگے میری نیند کھل گئی، وقت ڈھائی سے تین درمیان کا تھا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    سوال: میرا نام عارف خان ہے، 26/ اکتوبر کو 2010/ کی رات کو میں نے استخارہ کی نماز پڑھی تھی اور 27/ اکتوبر کو میں نے خواب دیکھا مگر وہ کچھ عجیب تھا۔ خواب یہ تھا کہ میں ایک قبرستان میں ہوں، اسی جگہ پر کچھ کوڑھ مرد اور عورت قبرستان میں ہی ہمبستری کررہے ہیں۔ مجھے کچھ عجیب سا لگاتو میں چلاگیا، آگے جاتے ہی میں ایک ٹرین میں چڑھ گیا، اس ٹرین میں سب مسافرین اپنے اپنے بیگ میں سے کپڑا نکال کر ایک دوسرے سے بدل رہے تھے۔ اور پھر آگے میری نیند کھل گئی، وقت ڈھائی سے تین درمیان کا تھا۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 27473

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2735=117-12/1431

     

    تعبیر خواب کی یہ ہے کہ عامة اس وقت آخرت سے غفلت ارتکابِ معاصی اور دنیا کی رغبت بہت بڑھ گئی ہے اللہ پاک اہل اسلام کی حفاظت فرمائے۔ آمین! جس غرض کے لیے استخارہ کیا تھا اگر خواب دیکھنے کے بعد اس کی طرف قلب کا میلان نہ رہا ہو تو اب یعنی بحالت بیداری اُس کا ترک کردینا بہتر معلوم ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند