• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 39445

    عنوان: اسلامی اخلاق

    سوال: سوال ہے کہ اگر ہمارے چاچا ہمارے مرحوم والد صاحب پر غلط تہمتیں لگائے تو کیا ہم اس کے جواب میں ان پر ہاتھ اٹھا سکتے ہیں ؟میرے تین چاچا ہیں جو کہ ہمارے والد صاحب کی وراثت میں سے ہمیں ہی بے دخل کرنا چاہتے ہیں، کیا اسلام ہمیں اپنے حق کے لئے ان سے لڑنے کی اجازت دیتا ہے ؟

    جواب نمبر: 39445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 932-547/L=7/1433 چچا، تایا والد کے درجہ میں ہیں، بھتیجہ کے لیے ان پر ہاتھ اٹھانا جائز نہیں، جہاں تک وراثت کا مسئلہ ہے تو اگر وراثت سے مراد دادا سے حاصل جائداد ہے تو اس میں اس بات کی صراحت مطلوب ہے کہ دادا کی وفات کے وقت آپ کے والد حیات تھے یا نہیں؟ اس کی صراحت کرکے استفتاء ارسال کریں، تو ان شاء اللہ جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند