• عقائد و ایمانیات >> دیگر

    سوال نمبر: 63597

    عنوان: صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا فاسق ، فاجر اور گمراہ ہے

    سوال: اگر کوئی شخص صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کرے ، جیسے شیعہ حضرات کرتے ہیں تو اسکا کیا حکم ہے ؟ وہ شخص جو ایسا کرے اور شیعہ حضرات مسلمان ہیں یا کافر؟ اگر کسی شخص کے بارے میں گستاخی کا شبہ ہو جیسے میں ایک تبلیغی جماعت کے عالم دین کو سنتا ہوں جو کہ جامعہ ترّشید کراچی سے فارغ تّحصیل ہیں، مجھے کبھی کبھی صحابہ کرام کے بارے میں انکی زبان نامناسب لگتی ہے تو ایسی صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہیے . کیا میں انہیں سنتا رہوں یا سننا چھوڑدوں؟

    جواب نمبر: 63597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 236-236/Sd=5/1437 (۱)صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنے والا فاسق ، فاجر اور گمراہ ہے، اگر گستاخی اس درجے کی ہو کہ اس میں کسی قطعی دلیل کا انکار لازم آئے، تو یہ کفر ہے، مثلاً: حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانا ۔ (۲) شیعوں میں جس فرقے کے عقائد کفریہ ہوں ، مثلا: حضرات شیخین کی صحابیت کا انکار کرنا، یا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگانا، یا قرآن میں تحریف کا قائل ہونا وغیرہ، تو ایسا فرقہ کافر ہے، آج کل جو شیعہ پائے جاتے ہیں، عموما اُن کے عقائد کفریہ ہی ہوتے ہیں۔ (۳) صحابہ کرام کے بارے میں مذکورہ عالم صاحب کی زبان آپ کو نامناسب لگتی ہے، وہ عالم صاحب صحابہ کرام کے بارے میں کیا بیان کرتے ہیں؟ وضاحت کے ساتھ لکھیں، اسی وقت اس جزء کا جواب دیا جاسکتا ہے۔ قال النسفي: ویکف عن ذکر الصحابة الا بخیر ۔۔۔۔فسبہم والطعن فیہم ان کان مما یخالف الأدلة القطعیة، فکفر کقذف عائشة والا فبدعة و فسق۔ ( شرح العقائد النسفیة، ص: ۱۶۱۔۔۱۶۲،ط: یاسر ندیم، دیوبند ) وقال في المسامرة: واعتقاد أہل السنة والجماعة تزکیة جمیع الصحابة رضي اللّٰہ عنہم وجوبا باثبات العدالة لکل منہم، والکف عن الطعن فیہم۔ (المسامرة، ص: ۱۳۳، ط: أشرفیة، دیوبند ) وقال ابن عابدین: نعم لا شک في تکفیر من قذف السیدة عائشة رضي اللّٰہ عنہا، أو أنکر صحبة الصدیق، أو اعتقد الألوہیة في علي، أو أن جبرئیل غلط في الوحي أو نحو ذلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن۔ ( رد المحتار علی الدر المختار: ۶/۳۷۸، کتاب الجہاد، باب المرتد، ، مطلب مہم في حکم سب الشیخین، ط: زکریا، دیوبند، وکذا في الہندیة: ۲/۲۷۶، کتاب السیر، الباب التاسع في حکم المرتدین، ط: زکریا )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند