• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605617

    عنوان: میری امی نے خواب دیکھا کہ میرے بھائی نے امی کو پیسے دیئے ہیں 

    سوال:

    میری امی نے خواب دیکھا کہ میرے بھائی نے امی کو پیسے دیئے ہیں بہت سارے ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 605617

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:901-681/N=12/1442

     آپ کی والدہ نے اپنے جس بیٹے کو خواب میں بہت سارے پیسے دیتے دیکھا ہے، وہ إن شاء اللّٰہ اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ حسن سلوک کرے گا، اللہ تعالی ہر اولاد کو والدین کے ساتھ حسن سلوک کی توفیق عطا فرمائیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند