• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 607318

    عنوان:

    چوہا مارنے کے لیے گوند لگاکر کاغذ استعمال کرنا

    سوال:

    سوال : حضرت آج کل چوہا پکڑنے کے لیے ایک خاص قسم کی صمد والے کارڈ مارکیٹ میں مل رہے ہیں جس پر چوہا چپک جاتا ہے دوبارہ اتر نہیں سکتااور حرکت نہیں کر پاتا تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے ایسی صورت میں وہ کارڈ کا استعمال درست ہے یا نہیں راہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 607318

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 375-284/D=04/1443

     موذی جانوروں کو مارنا جائز ہے، اور چوہا بھی ان جانوروں میں ہے؛ لیکن مارنے کے لیے ایسی صورت اختیار کرنی چاہئے کہ اسے کم سے کم تکلیف ہو، اس لیے کہ جانور کو تڑپانا منع ہے، لہٰذا مذکورہ کارڈ اگر استعمال کیے جائیں تو وقفے وقفے سے (مثلاً روزانہ) اس کی نگرانی کرتے رہنا چاہئے تاکہ اگر چوہا پھنس گیا ہوتو اسے کسی تدبیر سے فوراً مار دیا جائے، یونہی تڑپنے کے لیے نہ چھوڑا جائے۔

    في الدر: وجاز قتل ما یضر منہا ککلب عقور وہرة الخ (10/482، ط: زکریا، مسائل شتی)

    عن عائشة مرفوعاً: أربع کلہن فاسق، یقتلن فی الحل والحرم: الحدأة والغراب والفأرة والکلب العقور۔ (مسلم، رقم: 1198، الحج، مایندب للمحرم وغیرہ قتلہ من الدواب في الحل والحرم)

    فی تکملة فتح الملہم: کل طریق أدی الحیوان إلی تعذیب أکثر من اللازم لإزہاق روحہ فہو داخل في النہي (3/448، کتاب الصید، باب الأمر بإحسان الذبح، تحت الحدیث برقم: 1955) فتاوی محمودیہ: 18/279، جدید۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند