• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170376

    عنوان: راستہ میں اگر کوئی چیز پڑی ملے تو اسے کیا کرنا چاہیے؟

    سوال: (۱) اگر ہم راستے میں گری ہوئی چیز یا پیسہ پاتے ہیں تو اس کو کیا کرنا پڑے گا؟ اس کی پوری تفصیل دیں ۔ (۲) اور اگر جس کا ہے اس کا پتہ ہی نہ چلے تو کیا کرنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 170376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:917-147T/sn=9/1440

    اگر پڑی ہوئی چیز بہت معمولی ہو، جس کے بارے میں اندازہو کہ مالک اسے تلاش نہ کرے گا (مثلا کوئی بسکٹ کا ٹکڑا، کاپی کا کوئی ورق،چند دانے چنے وغیرہ) تو اسے اٹھا کر خود استعمال کرنے کی گنجائش ہے، اگر وہ چیز کسی قدر قیمتی ہے، جس کے بارے میں یہ اندازہ ہو کہ مالک اسے تلاش کرے گا تو اسے اٹھا کر ممکنہ ذرائع (مثلا کسی اجتماع کے موقع پر اعلان دے کر، اخبارات میں اشتہار وغیرہ دے کر) مالک کو تلاش کرکے اس تک پہنچانے کی کوشش کی جائے،اگر مالک تک رسائی ہوجاتی ہے تو مالک کو وہ چیز دے دی جائے ، اگر مالک کا پتہ نہ چلے اور یہ امید ہوچلے کہ مالک تک رسائی نہیں ہو سکتی تو مالک کی طرف سے کسی غریب پر وہ چیز صدقہ کردی جائے؛ البتہ یہ بات واضح رہے کہ اگر بعد میں کبھی مالک آجائے اورصدقہ کو تسلیم نہ کرے؛ بلکہ اپنی چیز واپس مانگے تو اسے وہ چیز یا اس کا بدل دینا پڑے گا ، ایسی صورت میں صدقے کا ثواب اس شخص کو ملے گا جس نے غریب کو دی تھی ، اصل مالک جس نے صدقہ کو تسلیم نہیں کیا اسے نہ ملے گا۔

    (ندب رفعہا لصاحبہا) إن أمن علی نفسہ تعریفہا وإلا فالترک أولی...(وعرف) أی نادی علیہا حیث وجدہا وفی الجامع (إلی أن علم أن صاحبہا لا یطلبہا أو أنہا تفسد إن بقیت کالأطعمة) والثمار (کانت أمانة) لم تضمن بلا تعد فلو لم یشہد مع التمکن منہ.... (فینتفع) الرافع (بہا لو فقیرا وإلا تصدق بہا علی فقیر ولو علی أصلہ وفرعہ وعرسہ.... (فإن جاء مالکہا) بعد التصدق (خیر بین إجازة فعلہ ولو بعد ہلاکہا) ولہ ثوابہا (أو تضمینہ) (الدرالمختار

    وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 6/438،ط: زکریا) وفیہ (ص:436) وفی شرح السیر الکبیر: لو وجد مثل السوط والحبل فہو بمنزلة اللقطة، وما جاء فی الترخیص فی السوط فذاک فی المنکسر ونحوہ مما لا قیمة لہ ولا یطلبہ صاحبہ بعدما سقط منہ وربما ألقاہ مثل النوی وقشور الرمان وبعر الإبل وجلد الشاة المیتة. أما ما یعلم أن صاحبہ یطلبہ فہو بمنزلة اللقطة إلخ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند