• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 66924

    عنوان: خواب میں خود کو برہنہ دیکھنا

    سوال: میں کئی مرتبہ خواب میں خود کو لوگوں کے سامنے برہنہ یا نیم برہنہ دیکھ چکا ہوں۔ زیادہ تفصیل یاد نہیں ہے ...اب بہت دن سے ایسا خواب نہیں دیکھا ....براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66924

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 830-626/D=10/1437

    عقائد میں پختگی اور اعمال و اخلاق کے درستگی کی فکر میں رہنا چاہئے اور پچھلی حالت کا موجودہ حالت سے موازنہ کرنا چاہئے کہ روبترقی ہے یا مائل بزوال۔
    خواب و خیال کے چکر میں رہنا اچھا نہیں۔ خواب کا جو وقت گذر گیا اس کی تعبیر معلوم ہوکر بھی کیا ہوگی، کتابوں میں لکھا ہے جس نے اپنے کو برہنہ دیکھا اور وہ دین کی طلب میں ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوگی کہ وہ دین میں اچھے مقام پر پہنچے گا کہ عبادت اور زہد میں عمدہ مقام حاصل کرے گا، او رجو دنیا کا طالب ہوگا تو وہ دینا کی انتہائی حدود حاصل کرلے گا بشرطیکہ اس کے ستر عورت کا حصہ لوگوں پر ظاہر نہ ہوا ہو کہ وہ اس کو دیکھتے ہوں اور اگر لوگ دیکھتے ہوں تو اس میں کوئی بھلائی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند