• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 602311

    عنوان:

    سورج غروب ہوتے وقت تلاوت كرنا؟

    سوال:

    کیا قران پاک کی تلاوت اور تفسیر پڑھنا کسی وقت ممنوع ہے ؟ جس طرح زوال کے وقت یا سورج طلوع و غروب کے وقت؟

    جواب نمبر: 602311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 406-340/M=06/1442

     قرآن پاک کی تلاوت و تفسیر کے لئے کوئی وقت مکروہ وممنوع نہیں۔ طلوع، زوال، غروب کے وقت بھی تلاوت کرسکتے ہیں اور تفسیر پڑھ سکتے ہیں؛ البتہ اوقات مکروہہ ثلثہ میں درود و اذکار میں لگنا یہ تلاوت قرآن سے افضل ہے۔ قال فی الدر: وفیہ عن البغیة: الصلاة فیہا علی النبي صلی اللہ علیہ وسلم أفضل من قراء ة القرآن، وفی الشامي: قولہ (الصلاة فیہا) أي فی الأوقات الثلاثة وکالصلاة ، الدعاء والتسبیح کما ہو فی البحر عن البغیة الخ ۔ (شامی: 2/33، ط: اشرفی دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند