• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600118

    عنوان:

    کسی بزرگ وغیرہ کو اقدس کہنے کا حکم

    سوال:

    خیریت ہستم و خیریت خواہم، بعد ازاں عرض یہ ہے کہ کسی عالم دین یا بزرگ ہستی تو اقدس کہنا درست ہے ؟ یا نہیں؟

    مکمل ومدلل جواب عنایت فرما دیں۔عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 600118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 84-52/B=02/1442

     کسی عالم دین یا بزرگ ہستی کے لئے احتراماً ”اقدس“ کا لفظ کہہ سکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند