• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13356

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک امتحان دے رہا ہوں پھر مجھے پتہ چلتا ہے کہ حضرت عمر آئے ہیں۔ میں جلدی امتحان دیتا ہوں اور کامیاب ہوجاتا ہوں۔ وہاں ایک لڑکی ہوتی ہے میں اسے کہتاہوں مجھے حضرت عمر کے پاس لے جاؤ پھر میں دیکھتاہوں کہ ایک پہاڑ پر حضرت عمر بن خطاب کھڑے ہوتے ہیں، اونچا قد ہوتا ہے جسم مضبوط اور سخت ہوتا ہے او رداڑھی گھنی ہوتی ہے اس میں زائد بال کالے او رکچھ سفید ہوتے ہیں۔ میں ان کے پاس جاتاہوں سلام کرتاہوں وہ اس کا جواب دیتے ہیں پھر وہ کچھ کہتے ہیں جو مجھے یاد نہیں۔ پھر میں دیکھتاہوں کہ تھوڑی دور میرے بائیں طرف حضرت عثمان غنی کھڑے ہوتے ہیں پھر ہم مکہ کی طرف اڑنا شروع کرتے ہیں ہم اڑ رہے ہوتے ہیں تو نیچے دجال مجھ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن حضرت عمر کی وجہ سے مجھے کچھ نہیں کرسکتا، پھر ہم آگے جاتے ہیں تو حضرت عمر اور حضرت عثمان کہیں چلے جاتے ہیں او رپھر دو نوجوان لڑکے جو تقریباً سترہ اٹھارہ سال کے مجھ جتنے ہی ہوتے ہیں ،پھر ہم مکہ کے قریب پہنچتے ہیں تو میں جاگ جاتاہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13356

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1246=977/ھ

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، اہل باطل نیز خواہشاتِ نفس آپ جادہٴ مستقیم سے ہٹانے کی کوشش کریں گے، مگر اہل حق بالخصوص حضراتِ صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین واولیائے کرام کی برکات ومحبت اور اللہ پاک کی توفیق خصوصی شامل حال رہے گی، ان شاء اللہ خصوصی حفاظت ہوگی۔ آپ حکایاتِ صحابہ رضی اللہ عنہم (فضائل اعمال حصہ اول) اور حیات الصحابة (عربی یا اردو) کثرت سے مطالعہ کیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند