• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 36466

    عنوان: قرآن یا دین -اسلام کی تعریف کرتے ہے اسے "SEXY" کہنا

    سوال: کیا فرماتے ہیں علما کرام اس بابت کہ کوئی شخص دین اسلام یا قرآن کریم کی تعریف میں لفظ sexy استعمال کرے۔ اس کے ساتھ یہ دلیل بھی دیں ک ذکر کیا گیا لفظ کوئی غلط مطلب نہیں رکھتا اور نہ ہی بری چیز ہے بلکہ کوئی بھی چیز اچھی لگے تو اس کے لئے یہ لفظ استعمال کرنا ٹھیک ہے۔ اس کے ساتھ یہ تلقین بھی کرے کہ اس لفظ کا استعما منفی لینا ایک دقیا نوسی سوچ کا مظہر ہے ، اس لئے اپنے ذہنوں کو اس پرانی سوچ سے صاف کریں اور ذہنوں کو منور کریں اور ایسے الفاظ کو دین میں استعمال کرنا کوئی حرج نہیں کیو ں کہ ان الفاظ کو تعریف کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جو شخص ان عقائد پر ہو اس کے لئے کیا حکم ہے۔

    جواب نمبر: 36466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 266=170-2/1433 عرفِ عام یہ لفظ "Sexy" جنسی خواہش پوری کرنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے، اس لیے دین اسلام یا قرآن کریم کی تعریف میں اس لفظ کا استعمال درست نہیں، جو شخص یہ لفظ دین اسلام یا قرآن کی تعریف میں استعمال کررہا ہے، وہ غلطی پر ہے، تاہم وہ کسی درجہ میں تاویل کرکے اس لفظ کا استعمال کررہا ہے، اس لیے اس پر سخت حکم عائد نہ ہوگا، البتہ آئندہ اس کو چاہیے کہ دین اسلام یا قرآن وغیرہ کے لیے "Sexy" کا لفظ استعمال نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند