• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160249

    عنوان: خواب دیکھا تھاكہ میں اپنی مسجد میں حلقہ میں بیٹھا ہوں...

    سوال: حضرت، میں نے ایک سال پہلے ایک خواب دیکھا تھا۔ میں اپنی مسجد میں حلقہ میں بیٹھا ہوں اور ہمارے شہر کے ایک امام صاحب کھڑے ہوکر دین کی باتیں کرنے لگے، کچھ لوگ میرے پاس آئے اور کہا کہ نیم کا درخت کٹوا دیا جو کہ ہمارے گھر میں تھا اور ہم اسے حقیقت میں کٹوا چکے تھے، کچھ ہی دن پہلے میں نے کہا ہے کٹوا دیا ہے، پھر جو امام صاحب کھڑے ہوکر بیان کر رہے تھے وہ بیان کرنے سے رک گئے، انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا، پھر میں نے بیان شروع کیا اور محلہ کی ہر گلی سے کافی لوگوں کا مجمع آنے لگا جیسے اجتماع میں آتے ہیں، یہ خواب پورا ہوا۔ میں نے حقیقت میں سوچا کہ شاید تبلیغ کرنے کی طرف اشارہ ہے پھر کچھ دن بعد خواب آیا کہ تبلیغ والے لوگوں کے ساتھ زبردستی کر رہے ہیں جماعت میں چلنے کے لئے، جو مجھے پسند نہیں آیا۔ اور حقیقت میں مجھے جماعت والے کام سے نفرت ہوگئی، ایسا کیوں۔ مہربانی کرکے خواب کی تعبیر بتائیں اور مجھے کیا کرنا چاہئے میرا کردار بچپن سے ہی اچھا ہے اور دین کی باتوں کو اچھے سے سمجھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    جواب نمبر: 160249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:804-651/B=8/1439

    آپ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کے اصول کے مطابق دین کی دعوت وتبلیغ قرآن وحدیث کی روشنی میں کرتے رہیں، البتہ غلو سے اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند