• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 152418

    عنوان: كیا عورت كے ہاتھ میں چوڑی ہونا ضروری ہے؟

    سوال: لوگوں کا عقیدہ ہے کہ عورت کے ہاتھ میں چوڑی (chudhi) یا انگوٹھی (anghooti) کا ہونا ضروری ہے اور اگر نہ ہو تو اس کے ہاتھ سے کوئی چیز لینا مکروہ ہے۔ اس بارے میں بالتفصیل قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152418

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 949-783/D=10/1438

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو ناپسند فرمایا ہے کہ عورت کا ہاتھ مرد کے ہاتھ کی طرح خالی اور سادہ ہو؛ لیکن یہ عقیدہ کہ عورت کے ہاتھ چوڑی یا انگوٹھی نہ ہو تو اس کے ہاتھ سے کوئی چیز لینا مکروہ ہے، اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔

    عن عائشة -رضي اللہ تعالیٰ عنہا- قالت: أومت امرأة من وراء ستر بیدہا کتاب إلی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فقبض النبي صلی اللہ علیہ وسلم یدہ فقال: ما أدري أید رجل أم ید امرأة قالت: بل ید امرأة قال: لو کنتِ امرأة لغیّرت أظفارک یعنی بالحنّاء․ (مشکاة: ۳۸۳)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند