• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 600064

    عنوان:

    خواب میں طواف کی قدرت نہ رکھنا

    سوال:

    ایک خاتون نے خواب دیکھا کہ وہ حج کے لئے گئی ہے ،وہاں جانے کے بعد اسے کعبہ بھی دکھائی نہیں دیتا اور طواف بھی نہیں کر سکتی،دیگر رشتہ دار سے ملاقات ہوتی ہے ،تو وہ پوچھتی ہے کہ آپ نے طواف کیا وہ جواب دیتے ہیں کہ ہمنے تو طواف کر لیا، وہ خاتون پھر سے جانے کی کوشش کرتی ہے ،لیکن جا ہی نہیں پاتی، کس عذر کی وجہ سے وہ جا نہیں پاتی وہ اس خاتون کو معلوم نہیں پڑتا، برائے کرم اس کی تعبیر بتلانے کی درخواست ہے ۔

    جواب نمبر: 600064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 72-34/B=02/1442

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ وہ عورت کوئی غلط عقیدہ رکھتی ہے ۔ اس لئے خانہٴ کعبہ کے دیکھنے سے اور طواف کرنے سے محروم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند