متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 165309
جواب نمبر: 16530931-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:41-66/N=2/1440
سکے اور پیسوں کی تعبیر عام طور پر مفلسی سے دی جاتی ہے اور مرحوم کے حق میں اس کی تعبیر نیکی اور دعائے مغفرت وغیرہ کی حاجت سے ہوتی ہے؛ اس لیے آپ کی بیوی نے جو خواب دیکھا، اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ آپ لوگ اپنے دادا محترم کے لیے زیادہ سے زیادہ اٰیصال ثواب کریں؛ تاکہ ان کی روح کو سکون وعافیت حاصل ہو ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرا بھائی جس کی عمر اکیس سال تھی اس نے خود کشی کرلی۔ اگرچہ کوئی شخص اپنی ذاتی ذمہ داریوں سے آزاد نہیں کیا جاسکتاہے، وہ حاوی حالات کی وجہ سے اپنے درناک انجام کو پہنچا۔وہ بنیادی طور پر ہمارے والدین کے آپس کے توڑنے والے رشتہ کا شکار تھا۔ میری ماں تقریباً ہمیشہ اس کو اس بات کا یقین دلاتی تھی کہ ہمارے والد دنیا کے سب سے خراب شخص ہیں، جنھوں نے اپنے بچوں کا مستقبل خراب کرنے کے لیے جو کچھ اس سے ہوسکتا تھا کیا۔ میں یقین رکھتاہوں، اس مسلسل زہر افشانی کے نتیجہ میں وہ ناامید ہوگیا اور گانجا کا استعمال کرنا شروع کیا۔ میرے بھائی کے لیے میرے والد کی سرد مہری اتنی زیادہ ناقابل برداشت تھی جو کہ اپنی تعلیم میں بہت زیادہ کمزور تھا اور بے روزگار تھا۔ میرے والد صاحب ہمیشہ اس کو چھوٹے چھوٹے معاملوں میں کوستے رہتے تھے۔ کیوں کہ اس کے پاس اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے کوئی وسائل نہیں تھے او ر نہ ہی میرے والدین کی طرف سے کوئی اخلاقی تحریک تھی جس پر انسان اپنے آپ کو ڈھالتا ہے، اس لیے اس نے یہ ناامید اور مایوس عمل کیا۔...
2262 مناظراقوال حضرت علی رضہ اللہ تعالیٰ عنہ
4970 مناظرحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھنے کے سلسلے میں قرآ ن وحدیث کے حوالے سے وضاحت فرمائیں۔
1440 مناظرگاہک دکان پر سامان بھول کر چلاگیا
8848 مناظرمیں نے خواب دیکھا کہ میرے دانت میں درد ہو رہاہے ۔ میرا چھوٹا بیٹا آتاہے اور پہلے میرا دانت نکال دیتا ہے پھر سامنے کا ایک نیچے کا دانت بھی نکال دیتا ہے۔ خون نکل کر منھ خون سے بھرجاتا ہے۔ مہربانی ہوگی اس کی تعبیر بتائیں۔ فجر کی نماز کے بعد یہ نظر آیا)۔
3474 مناظرایک خواب کی تعبیر لینی ہے۔ کچھ دن پہلے میرے مطالعہ میں حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کی کتاب آپ بیتی تھی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں، حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ اور میرے ایک دوست جو کہ عالم ہیں اورحضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ حضرت عزیزالرحمن سے بیعت ہیں بھی ساتھ میں ہیں۔ ہم پہاڑوں کے درمیان ہیں اور یہ نمک کی پہاڑیاں ہیں ۔ میں ان پہاڑیوں کو چاٹتا ہوں لیکن مجھے کوئی ذائقہ نہیں آتا ہے۔ پھر حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ میرے دوست کو اوپر نمک لینے کے لیے بھیجتے ہیں۔ اورمیں حضرت کی حفاظت کر رہا ہوتا ہوں کہ ان کو کوئی پتھر وغیرہ اوپر سے نہ لگ جائے۔ ویسے میں آج کل حضرت زکریا رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ سے بیعت ہونے کے بارے میں سوچ رہا ہوں۔ (۲) میں خواب میں کیلے خرید رہا ہوتا ہوں اورکچھ اور پھل بھی۔
2375 مناظر