• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153408

    عنوان: لوڈو کھیلنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: ہم لوگ ایک گیم کھیلتے ہیں۔ آج کل لوگ اسے خوب کھیلتے ہیں، اس کا ہر جگہ پر موبائل میں لوڈو نام ہے، ہم لوگ بنا شرطوں کے ایسے ہی کھیلتے ہیں اِنجوائے (مزہ لینا) کرنے کے لیے، یہ گیم چار لوگ ہی کھیلتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اس طرح کا لوڈو کھیلنا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 153408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1224-1171/sn=11/1438

    جائز نہیں، مکروہ ہے، یہ مضیّع اوقات ہونے کے ساتھ سات فرائض سے غافل کرنے والا کھیل ہے۔ (احسن الفتاوی: ۸/ ۲۴۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند