متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 15550
شب برأت کی اہم عبادت کیا ہے؟ کیا اس رات
میں نئے کپڑے پہن سکتے ہیں؟ (۲)روحانی
علاج کس کو کہتے ہیں؟ کیا یہ علاج بدعت ہے یا شرک؟
شب برأت کی اہم عبادت کیا ہے؟ کیا اس رات
میں نئے کپڑے پہن سکتے ہیں؟ (۲)روحانی
علاج کس کو کہتے ہیں؟ کیا یہ علاج بدعت ہے یا شرک؟
جواب نمبر: 15550
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1444=1373/1430/ب
یہ رحمت ومغفرت کی رات ہے، اس رات میں جس کا جی چاہے انفرادی طور پر اپنے گھر میں اللہ تعالیٰ سے مغفرت ورحمت کی دعا مانگے۔ اپنی دیگرجائز ضروریات کے لیے دعا کرے۔ نوافل میں یہ رات گذارے ایک ضعیف حدیث میں آیا ہے: قوموا لیلھا وصوموا نہارہا یعنی پندرہویں شب میں قیام کرو اور اگلے دن روزہ رکھو۔ یہ مستحب ہے۔ اور بعض روایتوں میں آتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس شب میں جنت البقیع قبرستان میں تشریف لے گئے تھے، قبرستان جاکر انفرادی طور پر قرآن شریف وغیرہ پڑھ کر مسلم مُردوں کو ایصال ثواب کرسکتے ہیں۔ اس شب میں نئے کپڑے پہننے کی کوئی روایت نظر سے نہیں گذری۔
(۲) قرآن وحدیث کے ذریعہ جھاڑ پھونک کرنے کرانے کو روحانی علاج کہتے ہیں۔ اگر قرآن وحدیث سے ہی علاج ہو تو جائز ، بدعت وشرک نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند