• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 58644

    عنوان: میں نے خواب میں مولانا طارق جمیل صاحب کو دیکھا کہ آپ ہمیں یونیورسٹی کی کلاس میں ایک موضوع پڑھا رہے ہیں ، ایک كلرك کلاس روم میں آیا اور کہا کہ صدر شعبہ فوراً کسی ضروری کام کے لئے مولانا کو بلارہے ہیں،

    سوال: میں نے خواب میں مولانا طارق جمیل صاحب کو دیکھا کہ آپ ہمیں یونیورسٹی کی کلاس میں ایک موضوع پڑھا رہے ہیں ، ایک كلرك کلاس روم میں آیا اور کہا کہ صدر شعبہ فوراً کسی ضروری کام کے لئے مولانا کو بلارہے ہیں، مولانا کلاس سے چلے گئے، میں کلاس کا ترجمان تھا، کلاس کے طلبہ نے مجھے کہا کہ مولانا سے کہو کہ لیکچر جلدی ختم کرلیں۔مولانا متعلقہ شعبہ سے واپس آئے اور کلاس روم کے باہر فیکلٹی کے ممبران سے بات کرنے لگے ، میں آپ کے پاس گیا کہ لیکچر جلدی ختم کرلیں تو آپ نے فرما کہ ٹھیک ہے مگر دو شرطوں کے ساتھ کہ: (۱) میں ان کا نکاح پڑھا دوں ،(۲) میں تبلیغ میں شامل ہوجاؤں۔میں نے ان کی دونوں شرطیں قبول کرلی ، پھر ان کا نکاح پڑھا دیا ۔ اس خواب کی تعبیر کیا ہوگی؟میں نے تین مرتبہ مولانا کو خواب میں دیکھا ہے ۔ دو خواب مجھے صحیح سے یاد نہیں ہیں۔

    جواب نمبر: 58644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 536-532/H=6/1436-U ماشاء اللہ اچھا خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ آب کو جماعت تبلیغ میں اخلاص کے ساتھ وقت لگانے سے بہت فائدہ ہوگا اور آپ کے اصول کے مطابق جماعت میں کام کرتے رہنے سے حضرت مولانا طارق جمیل صاحب کو بھی ثواب ان شاء اللہ ملتا رہے کا، اللہ پاک آپ کو اور مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ کو دینی خدمات کی مزید توفیق بخشے،اخلاص کے اعلی مراتب سے نوازے۔ آمین ۔ آپ مولانا طارق جمیل صاحب مدظلہ سے رابطہ رکھیں ان شاء اللہ اس سے بھی فائدہ ہوتا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند