• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 601662

    عنوان:

    ماں باپ کی خدمت كس طرح كرنی چاہیے؟

    سوال:

    ماں باپ کی خدمت دل سے کیسی کرنی چاہیے شیطان بہت وسوسہ ڈالتا ہے،براہ کرم، اس بات کی وضاحت کریں۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 601662

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 314-269/M=05/1442

     ماں باپ کی خدمت خلوص و للہیت کے ساتھ سعادت سمجھ کر کرنی چاہئے، ان کی راحت و آرام اور ضروریات کا پورا خیال رکھنا چاہئے، ان کے ساتھ ادب و احترام سے پیش آنا چاہئے، نرم لہجے میں بات کرنی چاہئے، بدتمیزی اور گستاخی سے بچنا چاہئے۔ حاصل یہ کہ حسن سلوک کا معاملہ کرنا چاہئے اور بدسلوکی سے پرہیز کرنا چاہئے اور شیطان وسوسہ ڈالے تو اس کی طرف دھیان نہ دیں، شیطانی وساوس سے حفاظت کے لیے معوذتین صبح وشام پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند