• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 69818

    عنوان: اگر مالک کو تلاش کرکے اُس تک پہنچانے کی کوئی سبیل نہ ہوتو سامان کو فروخت کرکے اس کی قیمت غرباء فقراء کو دے دیں

    سوال: جب میں ساحل سمندر میں پہنچا تو مجھے ایک بکیٹ اور ایک اسپیڈ ملا (جس سے بچے کھیلتے ہیں) یہ سامان سمندر کے پاس پڑے ہوئے تھے اور سمندر کا پانی اس کو بہا کر لے جانے والاتھا کہ میں نے اس کو اٹھالیا ورنہ یہ سمندر کے پانی کے ساتھ بہ جاتا، تو کیا میرے لیے ان سامانوں کو اپنے بچوں کو کھیلنے کے لیے دینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 69818

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1445-1461/H=01/1438
    اس سامان کو اپنے بچوں کو کھیلنے کے لیے دینا جائز نہیں اگر مالک کو تلاش کرکے اُس تک پہنچانے کی کوئی سبیل نہ ہوتو سامان کو فروخت کرکے اس کی قیمت غرباء فقراء کو دے دیں یا وہ سامان ہی کسی غریب کو دے دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند