• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 57960

    عنوان: خواب، چاند سے آگ نکلتی ہے

    سوال: حضرت!میں نے عجیب و غریب خواب دیکھاہے ،میں پاکستان اپنی جائے پیدائش والے گھر کے صحن میں بان کی چارپائی پر لیٹاہوں اور آنکھ کھل جاتی ہے دیکھتاہوں کہ چاند پوری طرح گولائی میں چمک رہاہے تاہم مغرب کی طرف سے کسی لیزر لائٹ یا برقی دھاگے کے ساتھ اس سے چھیڑ چھاڑ کررہاہے ،میں چارپائی سے اٹھ کر صحن کے انتہائی مشرقی کنارے ہوکر منظر دیکھتاہوں تو واقعی مغرب کی طرف سے چاند سے ایسا کیاجارہاہوتاہے ،پھر چاند کے اندر سے آگ نکلتی ہے اور اسی مغربی سمت پر پڑتی ہے اور خیال کرتاہوں کہ اہل مغرب جل گئے ،آہ سپر طاقت امریکہ اتنے جلدی ختم ہوگیا۔ اور غالباً میں یہ بھی سوچتاہوں کہ ہم تک بھی یہ اثرات پہنچیں گے اسی جگہ میرے دائیں طرف اورمشرقی مکان کے اندر بڑی خالہ اور چند اہل خانہ خواتین ہوتی ہیں مگر صحیح ادراک نہیں کہ کون کون ہیں،منظر اسی جگہ کا ہے اور میں انہیں اپنے بازوؤں کے حصار میں لیے مشرقی برآمدے کے نیچے لیے کھڑاہوکر یا۔

    جواب نمبر: 57960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 395-403/N=5/1436-U مسلمانوں کو اسلام اور اس کی تعلیمات وہدایات سینہ سے لگانی چاہیے اور ان پر سو فیصد عمل کی کوشش کرنی چاہیے، اور مغربی ت تہذیب وثقافت اور کلچر سے مرعوب نہ ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند