• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174672

    عنوان: خواب میں دیکھا کہ میں ان سے بیعت ہونے کے لیے ان کے پاس ہوں...

    سوال: حضرت میرے محلہ میں ایک عالم صاحب ہیں مولانا عبد العلیم فاروقی صاحب آج میں نے انھیں خواب میں دیکھا کہ میں ان سے بیعت ہونے کے لیے ان کے پاس ہوں اور پھر دیکھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے گلے لگالیا اور میں رونے لگا حضرت اس خواب کی تعبیر بتادیجیے۔

    جواب نمبر: 174672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 266-175/SN=03/1441

    آپ کو مولانا عبد العلیم صاحب فاروقی سے مناسبت ہے، خواب میں اسی کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے ، آپ استخارہ کرلیں، بعد استخارہ اگر دل کا رجحان ہو تو مولانا سے اپنا اصلاحی تعلق قائم کرلیں، امید ہے ان شاء اللہ دینی فائدہ پہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند