• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 14323

    عنوان:

    میری والدہ نے میرے بارے میں کچھ یوں خواب دیکھا کہ وہ اپنے پرانے گھر میں ہوتی ہیں اور ہرے رنگ کی موم بتی جل رہی ہوتی ہے مسلسل، وہ بار بار اسے بجھاتی ہیں لیکن وہ بجھتی نہیں۔ تو وہ سوچتی ہیں کہ میری بیٹی کہ یہ تو اکیس سال سے جل رہی ہے اور میری بیٹی بھی اکیس سال کی ہے۔ پھر وہ بجھاتی ہیں تو بجھ جاتی ہے اور موم بتی نہایت چھوٹی ہوتی ہے۔ واضح رہے میری عمر واقعتا اکیس سال ہے۔ اس کی کیا تعبیر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 14323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1587=1262/ھ

    والدہ محترمہ کو تم سے محبت بہت ہے، اور وہ نیکی کے جس درجہ پر تم کو دیکھنا چاہتی ہیں، تم اس سے بہت ہی کم درجہ پر ہو، یہ تعبیر ہے، سادگی کو لازم پکڑو، اتباع سنت کو حرزِ جان بناوٴ اور گناہوں سے بچنے کا خاص اہتمام کرو۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند