• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 54720

    عنوان: تعبير خواب

    سوال: میں نے آج صبح 6:00 بجے ایک خواب دیکھا، میں باورچی خانے میں ہوں. کھڑکی پر ایک چھوٹا سا پتھر کا مجسمہ (پتلا) پایا، میں نے جلدی سے اس پر ٹھنڈا پانی پھینک دیا. کیونکہ میں نے سن رکہا تھا کہ یہ جادو کے لیے استعمال ہوتا ہے اور پانی ڈال دینا چاہیے ۔ پانی ڈالتے ہی اس کے ٹھنڈا ہونے کی آواژ آء۔(جیسے گرم چیژ پر ٹھنڈا پانی ڈالنے سے آتی ہے ۔) پھر میں بھاگ کر اپنے والد صاحب کو بتانے جاتا ہوں، وہ سو رہے ہوتے ھیں، میں گھبراکر اٹھاتا ہوں۔ (خواب میں زور سے اٹھانے اور شدید گھبراہٹ کی وجہ سے میں اصلی میں ھڑبڑا رھا تھا جس سے میری بیوی کی آنکھ کھل گئ اور اس نے مجھے جگایا۔) جب سے خواب دیکھا ھے شدید پریشان ہوں، براہ مہربانی رہنمائ فرمائیے ۔ جزاک اللہ۔

    جواب نمبر: 54720

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1382-1099/H=10/1435-U ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، کتب اکابر کے مطالعہ تلاوت قرآن کریم سے آپ کو ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا، فضائل اعمال، فضائل صدقات حیاة المسلمین، بہشتی زیور کا بکثرت مطالعہ کیا کریں، گھر میں سننے سنانے کا بھی اگر نظم کرلیں تو مزید فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند