• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 59286

    عنوان: جیسا کہ ہندوستان میں شکار کھیلنے کے خلاف قانونی طور سے منع ہے تو اس صورت میں کیا شکار کا گوشت کہا نا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ کرم، مفصل ومدلل جواب تحریر فرمائیں۔

    سوال: جیسا کہ ہندوستان میں شکار کھیلنے کے خلاف قانونی طور سے منع ہے تو اس صورت میں کیا شکار کا گوشت کہا نا جائز ہے یا نہیں ؟ براہ کرم، مفصل ومدلل جواب تحریر فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 468-433/Sn=7/1436-U شکار کردہ جانور کے گوشت پر تو حرام ہونے کا حکم نہ لگے گا؛ لیکن قانوناً پابندی کے باوجود شکار کرنا جس میں پکڑے جانے پر رسوائی ہو، سزا ملے، اچھا نہیں ہے اس سے اجتناب کرنا چاہیے، ایک حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن کے لیے مناسب نہیں کہ اپنے آپ کو ذلیل کرے، صحابہٴ کرام نے دریافت کیا کہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرے گا؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایسی مصیبت کے درپے ہوگا جس کی اسے طاقت نہیں ہے۔ لا ینبغي للموٴمن أن یذل نفسہ قالوا: وکیف یذلّ نفسہ، قال: یتعرض من البلاء لما لا یطیق (ترمذی: ۳۲۵۴، باب بلاعنوان)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند