• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 606407

    عنوان:

    مردہ عورت کو کون کون دیکھ سکتا ہے ؟

    سوال:

    مردہ عورت کو غسل دینے کے بعد کون کون دیکھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 606407

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:191-132/L=2/1443

     پردہ کے احکام زندہ اور مردہ دونوں کے حق میں برابر ہیں؛ لہٰذا مردہ عورت کے چہرہ کو عورتیں، شوہر اور عورت کے محارم رشتہ دار ہی دیکھ سکتے ہیں ان کے علاوہ غیر محرم آدمیوں کا میت عورت کو دیکھنا جائز نہیں۔ واضح رہے کہ غسل کے بعد رونمائی جس کی وجہ نماز اور تدفین وغیرہ میں تاخیر ہو ممنوع اور قابل ترک ہے۔ قاف في شرح المنیة أن الثاني ہو المأخوذ بہ ”لقولہ - علیہ السلاة والسلام - لعلي لا تنظر إلی فخذ حي ولا میت“ لأن ما کان عورة لا یسقط بالموت؛ ولذا لا یجوز مسہ، حتی لو ماتت بین رجال أجانب یہمہا رجل بحرقة ولا یمسہا إلخ (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) ۲/۱۹۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند