• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169867

    عنوان: جادو کا علاج قرآن سے کرنے پر اجرت لینا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میں امامت کرتا ہوں مکتب پڑھاتا ہوں ٹیوشن پڑھاتا ہوں اور جو وقت بچتا ہے ایک دو گھنٹے اس میں سلائی کرتا ہوں اور جادو جنات اثرات سے پریشان حال ان لوگوں کا علاج بھی رقیہ شرعیہ سے کرتا ہوں جن کا علاج تعویذ گنڈے سے نہیں ہوتا مریض کو روزانہ آنکھیں بند کرکے قرآن سنانا پڑھتا ہے جس میں ایک گھنٹہ لگتا ہے اور دو تین ہفتے تک سنانا پڑھتا ہے تو اس طرح علاج کرنے کا میں پیسہ لے سکتا ہوں کہ کیونکہ مجھے سلائی بھی چھوڑ نی پڑتی ہے اس کی وجہ سے ۔

    جواب نمبر: 169867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 809-684/B=08/1440

    رُقیہ یعنی جھاڑ پھونک میں اگر شرکیہ کلمات نہ ہوں، محض قرآن و حدیث سے ہو تو ا س کی اجازت ہے اور اس پر مناسب اجرت بھی لے سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند