• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603371

    عنوان:

    خواب میں بس میں سفر کرنا

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک بس میں سفر کر رہا ہوں اس میں ایک معذور عورت ہے جو مانگ رہی ہے لیکن مانگتے وقت پولیس کے ڈر سے بس کے پردے گرا دیے ہیں اور زبردستی کرایہ کے بقایا میں سے رقم رکھ رہی ہے ۔ میں منزل پر پہنچ کر بس سے اترا اور میرے ساتھ میرا سیک دوست بھی ہے جسے میں بتا رہا ہوں کہ پیسے کم ہیں اتنے میں میں اپنا موبائل تلاش کرتا ہوں تو وہ نہیں ملتا اور میں موبائل کی تلاش میں واپس دوڑ کر بس کی طرف آتا ہوں لیکن وہاں بس نہیں ہے اور میں بس کی تلاش میں ادھر ادھر دیکھتا ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں۔

    جواب نمبر: 603371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 707-521/B=07/1442

     اس خواب میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ کو ذہنی سکون حاصل نہیں ہے۔ دینداری کی کمی بھی پائی جاتی ہے۔ دینی کمی کو دُور کریں تو سکون بھی حاصل ہوجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند