• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 609804

    عنوان:

    حضور کے علاوہ کسی کے لیے جسم اطہر بولنا

    سوال:

    سوال : کسی عالم دین کے انتقال کے بعد ان کے جسم کو جسم اطہر کہ سکتے ہیں جب کہ ان کے دل میں قرآن کا علم اور احادیث کا علم ہے یا لفظ جسم اطہر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خاص ہے؟

    جواب نمبر: 609804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 855-735/B=07/1443

     جسم اطہر ہمارے عرف میں خاص طور پر رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر کے لیے بولا جاتا ہے۔ اور رسول کے جسم کے لیے عرفاً خاص ہے۔ لہٰذا کسی اور کے لیے یہ لفظ استعمال کرنے کی تصریح ہماری نظر سے نہیں گزری۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند