• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 4731

    عنوان:

    میری والدہ صاحبہ نے خواب دیکھا اور یہ صبح اذان سے کچھ دیر پہلے کا وقت تھا۔ انھوں نے دیکھا کہ ہم سب بہن بھائی اپنے کمرے میں والدصاحب اور والدہ صاحبہ کے ساتھ سورہے ہیں اور کچھ کالی سی جلی ہوئی سی مختلف قسم کی چیزیں لکڑی، درخت وغیرہ اڑ اڑ کر ہمارے کمرے میں آرہی ہیں۔ جب والدہ صاحبہ گھر کا دروازہ کھول کر گلی میں دیکھتی ہیں تو اور بھی چیزیں گھر کی طرف آرہی ہوتی ہیں۔ اس کے بعد ان کی آنکھ کھل گئی اور تھوڑی دیر میں اذانیں شروع ہوگئی۔ حضرت مہربانی فرماکر اس کی تعبیر بیان فرما دیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 4731

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 000/ ھ

    شیاطینی اثرات ہیں کہ جو گھر کی طرف متوجہ ہیں، حقوق اللہ وحقوق العباد کی ادائیگی اور عبادات میں انہماک، معاصی سے اجتناب اختیا رکیا جائے تو یہ اثرات بہت جلد دفع ہوجاتے ہیں، تمام اہل خانہ کو ان جیسے امورخیر کی طرف متوجہ رہنا چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند